0
Tuesday 14 Jan 2014 16:15

کراچی، شیعہ تنظیموں کیجانب سے عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں کے موقع پر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے

کراچی، شیعہ تنظیموں کیجانب سے عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں کے موقع پر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کراچی بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، شیعہ علماء کونسل سمیت مختلف شیعہ تنظیموں، جماعتوں، انجمنوں اور اداروں کی جانب سے سبیلیں اور استقبالیہ تہنیتی کیپمس لگائے گئے ہیں۔ ضلع ملیر میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے استقبالیہ کیمپس پر خطاب کرتے ہوئے مختلف اہلسنت و اہل تشیع علماء کرام نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی ایماء ہر دہشتگرد تکفیری عناصر امت مسلمہ میں تفرقہ ایجاد کرنے کی ناپاک سازشیں کرنے میں مصروف ہیں، مگر پاکستان بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلسے جلوسوں میں سنی شیعہ مسلمانوں کی بھرپور شرکت نے عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل کے نمک خوار ایجنٹ دہشتگرد تکفیری عناصر کے منہ پر ناصرف تمانچہ مارا ہے بلکہ انہیں ذلیل و رسوا کرکے ماضی کی طرح ان کی تمام سازشںوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

علماء کرام نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں فرقہ وارایت نہیں ہے بلکہ دہشتگرد تکفیری ٹولہ عالمی سامراج امریکہ کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو بھی عراق اور شام بنانا چاہتا ہے۔ جشن عید میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرنے پر سنی شیعہ عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں عاشقان و غلامان حضرت محمد مصطفٰی (ص) اور اہلبیت اطہار (ع) نے جس طرح اپنے عشق محمد (ص) کا مظاہرہ کیا ہے، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ سنی شیعہ مسلمان اسلام و پاکستان دشمنوں اور امریکی سعودی ایماء پر دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے والے تکفیری طالبان کے خلاف متحد ہیں، لہٰذا حکومت بھی دہشتگرد طالبان کے ساتھ مزاکرات کرنے کے بجائے دہشتگردوں کے خلاف فی الفور آپریشن کا آغاز کرے۔
خبر کا کوڈ : 340967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش