QR CodeQR Code

کلاچی میں پولیس وین پر بم حملہ، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار زخمی

14 Jan 2014 16:58

اسلام ٹائمز: پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں ایس ایچ او عمران کنڈی سمیت 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس وین پر بم حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او عمران کنڈی سمیت 7 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ اہل علاقہ کے خیال میں یہ حملہ گذشتہ روز درابن کے علاقے میں کئے جانیوالے پولیس آپریشن کا ممکنہ ردعمل بھی ہوسکتا ہے۔ درابن کے علاقے میں گذشتہ روز پولیس نے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن کیا تھا۔ اس آپریشن میں دو اشتہاری ملزم مارے گئے تھے، جن میں سے ایک کا تعلق جنوبی وزیرستان سے جبکہ دوسرا ازبک باشندہ تھا۔ ہلاک ہونے والے دونوں اشتہاری اغوا برائے تاوان اور قتل کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔


خبر کا کوڈ: 340976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/340976/کلاچی-میں-پولیس-وین-پر-بم-حملہ-ایس-ایچ-او-سمیت-7-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org