QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی جانب سے میلاد کے جلوس کا استقبال

14 Jan 2014 19:57

اسلام ٹائمز: استاد آغا سید جواد نقوی کی خصوصی ہدایت پر جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد نے عید میلادالنبی کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے جلوس کا استقبال کیا اور شرکا جلوس پر گل پاشی کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر امسال شیعہ سنی وحدت کی بےمثال تصویر دیکھنے میں آئی اور پاکستان بھر میں اہل تشیع کی جانب سے اہلسنت بھائیوں کے ساتھ ہی عید میلادالنبی منائی گئی اور اہل تشیع کی کثیر تعداد نے میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں شرکت کی اور استقبالیہ کیمپ بھی لگائے۔ جامعہ عروۃ الوثقی کی جانب سے چونگی امر سدھو پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جہاں عید میلادالنبی کے جلوس کا شاندار استقبال کیا گیا اور فضا شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر جامعہ عروۃ الوثقی کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد کیمپ میں موجود رہی۔


خبر کا کوڈ: 341061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/341061/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-کی-جانب-سے-میلاد-کے-جلوس-کا-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org