0
Wednesday 15 Jan 2014 19:51

مشرف اور زرداری نے اقتدار کی خاطر امریکی جنگ کو پاکستان پر مسلط کیا، ممتاز بھٹو

مشرف اور زرداری نے اقتدار کی خاطر امریکی جنگ کو پاکستان پر مسلط کیا، ممتاز بھٹو
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے اور ہر شخص غیر محفوظ ہے جس کے ذمہ دار مشرف اور زرداری ہیں، جنہوں نے چند ڈالروں اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے امریکا کی جنگ کو پاکستان کی عوام پر زبردستی مسلط کیا، جس کی سزا آج پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام بھگت رہے ہیں۔ دہشت گردی سے نجات کے لئے عوام کو متحد ہو کر اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر سینیٹرچوہدری جعفر اقبال گجر سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر انور گجر، صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی اکبر گجر، صوبائی جوائنٹ سیکریٹری رزاق باجوہ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک سمیت خصوصاً سندھ کی بگڑتی ہوئی صورتحال سمیت پارٹی امور پر اہم تبادلہ خیال ہوا۔
 
ممتاز بھٹو نے کہا کہ سندھ میں پچھلے پانچ سالہ زرداری حکومت دور سے لوٹ مار، کرپشن، دہشت گردی بدامنی چلتی آ رہی ہے اور آج بھی اپنے عروج پر ہے جس کی سب سے بڑی وجہ سندھ کے حکمران نااہل اور ناکام ہیں اور جعلی مینڈیٹ کی پیداوار ہیں۔ انہوں نے ناصرف عوام بلکہ بھٹو خاندان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور عوام کو جان و مال کی سلامتی دینے میں بڑی طرح ناکام ہوئے ہیں۔ نواز لیک کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ زرداری نہ صرف بھٹو خاندان کے خون کا پیاسا ہے بلکہ بھٹو خاندان سے محبت کرنے والوں کا بھی اس کے یہی کیا ہے، جس کی سب سے بڑی مثال لیاری کے عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور خون ریزی ہے جو کہ روز کا معمول بن چکی ہے۔ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ کے حکمران اپنے پچھلے پانچ سالوں میں بھی صرف لیاری جیسے علاقے میں امن و امان قائم نہ کر سکے ہیں تو بھر ان سے پورے سندھ میں امن و امان قائم کرنے کی کیا توقع کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 341440
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش