0
Wednesday 15 Jan 2014 21:15

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا مالی خسارہ کولیشن سپورٹ فنڈ سے زیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  پاکستان کا مالی خسارہ کولیشن سپورٹ فنڈ سے زیادہ ہے، اسٹیٹ بینک
اسلام ٹائمز۔ میڈیا رپورٹس کمطابق مطابق اسٹیٹ بینک نے گزشتہ مالی کی جائزہ رپوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ گزشتہ مالی سال میں بہت سارے معاشی اہداف حاصل نہیں ہوسکے تھے جب کہ رواں مالی سال کے دوران ملکی ترقی کےلئے 4.4 مقرر کیا جانے والا شرح نمو حاصل ہونے کی توقع نہیں ہے جب کہ رواں مالی سال مہنگائی بھی ہدف سے زیاہ رہے گی جس کی وجہ بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخ، روپے کی قدر میں کمی ، جی ایس ٹی میں اضافہ اور اس کے علاوہ گندم کے کم ذخائر بھی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذراعت کے شعبے میں گنے کی فصل کے علاوہ کسی فصل کی کارکردگی قابل ذکر نہیں رہی، جب کہ توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی ترجیح میں شامل ہے لیکن نجی شعبے میں روزگار کے مواقع بڑھانا بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں نیٹو افواج کے انخلا سے کولیشن سپورٹ فنڈ بڑھ سکتا ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا مالی خسارہ کولیشن سپورٹ فنڈ سے زیادہ ہے۔ اس جنگ میں انسانی جانوں کے نقصان کے علاوہ امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہو رہی ہے جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بھی شدید متاثر ہوا اور بہت سارے کاروباری حضرات ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔ رپورٹ میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے حکومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ معیشت کی بہتری کےلئے ٹیکس نیٹ بڑھانے، توانائی کی چوری اور دستاویزی معیشت کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے جو اس وقت جوں کے توں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 341478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش