QR CodeQR Code

چودھری نثار پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لے سکتے تو طالبان سے مذاکرات کیسے کر سکتے ہیں، خورشید شاہ

15 Jan 2014 21:31

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بغیر بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جائیں، ماضی میں گیس لوڈشیڈنگ پر بہت شور مچایا گیا، اب مسلم لیگ نون بتائے گیس کہاں ہے؟۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی پریشان نہ ہو پرویز مشرف کمانڈر ہیں اور وہ صحت یاب ہوتے ہی عدالت میں حاضر ہو جائیں گے۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ایئر ایمبولینس بھی آجائے گی۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وہ قسم اٹھا کر کہتے ہیں کہ نواز شریف اسمبلی آ جائیں اپوزیشن کچھ نہیں کہے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ سوات میں امن کیلئے فوجی چھائونی سمیت ہر اقدام کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان پارلیمنٹ میں اپنے ساتھیوں کو اعتماد میں نہیں لے سکتے تو طالبان سے مذاکرات کیسے کر سکتے ہیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بغیر بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جائیں۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ماضی میں گیس لوڈشیڈنگ پر بہت شور مچایا گیا، اب مسلم لیگ نون بتائے گیس کہاں ہے؟۔


خبر کا کوڈ: 341485

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/341485/چودھری-نثار-پارلیمنٹ-کو-اعتماد-میں-نہیں-لے-سکتے-طالبان-سے-مذاکرات-کیسے-کر-ہیں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org