QR CodeQR Code

میلاد کے مشترکہ جلوسوں نے ثابت کر دیا کہ مسلمان متحد اور مضبوط ہیں، استاد ذوالفقار اسدی

15 Jan 2014 22:10

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما نے ضلع خوشاب میں میلاد کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دوست قوتوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا صفایا کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل استاد ذوالفقار علی اسدی نے رنگ پور بگھور ضلع خوشاب کے زیر اہتمام محفل میلاد میں خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی پاکستان دوست قوتوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا صفایا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میلاد کے جلوسوں میں شیعہ سنی اتحاد نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلمان متحد اور مضبوط ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 341500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/341500/میلاد-کے-مشترکہ-جلوسوں-نے-ثابت-کر-دیا-کہ-مسلمان-متحد-اور-مضبوط-ہیں-استاد-ذوالفقار-اسدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org