QR CodeQR Code

56 گروپ ہیں، بات نہ کرنیوالے طالبان سے نمٹ لیں گے، حمزہ شہباز

15 Jan 2014 22:19

اسلام ٹائمز: لاہور میں فلائی اوور کا افتتاح کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ طالبان کا مسئلہ بہت اہم ہے، ملک کے بیٹے بیٹیاں لقمہ اجل بن رہے ہیں اور ایسے عناصر جو آئین کو نہیں مانتے ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے ایم این اے حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ طالبان کے 56 گروپ کام کر رہے جو بات کرنا چاہے گا حکومت اس سے بات کرے گی اور جو بات نہیں کرے گا تو دیگر راستے کھلے ہیں۔ آزادی چوک لاہور پر سگنل فری کوری ڈور کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ طالبان کا مسئلہ بہت اہم ہے، ملک کے بیٹے بیٹیاں لقمہ اجل بن رہے ہیں اور ایسے عناصر جو آئین کو نہیں مانتے ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی۔ حمزہ شہباز نے اس موقعے پر عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ جس تبدیلی کی باتیں کرتے تھے اب خیبر پختونخوا میں لوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کی کیا پالیسی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ طالبان کے 56گروپ ہیں جو گروپ بات کریں گے ان کیلئے دروازے کھلے ہیں جبکہ جو گروپ بات نہیں کریں گے، ان سے ایسے نمٹیں گے، جیسے نمٹنے کا حق ہوتا ہے۔ لاہور کے آزادی چوک میں نئے فلائی اوور انٹر چینج کے سنگ بنیاد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آزادی چوک انٹر چینج چار ارب روپے سے تیار ہوگا، انٹر چینج تین سے چارماہ کے دوران عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ سیاستدانوں سمیت پوری قوم دہشت گردوں کا نشانہ بنی ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لے کر ہی کوئی راستہ اپنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 341504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/341504/56-گروپ-ہیں-بات-نہ-کرنیوالے-طالبان-سے-نمٹ-لیں-گے-حمزہ-شہباز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org