0
Wednesday 15 Jan 2014 22:28

سرکاری افسران حکومتی خرچ پر حج نہ کریں، پی اے سی

سرکاری افسران حکومتی خرچ پر حج نہ کریں، پی اے سی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈی جی پی بی سی ثمینہ پرویز نے اس سال سرکاری خرچ پر حج ادا کیا ہے۔ پی اے سی نے سرکاری افسران کو حکومتی خرچ پر حج کرنے سے منع کردیا۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین خورشید شاہ کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، کمیٹی نے وزارت اطلاعات کا آڈٹ کا جائزہ لیا اور ایف ایم 101 کی مارکیٹنگ کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دینے سے متعلق امور پر غور کیا۔ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ نے سوال کیا کہ حج پر دو نیوز کاسٹر جاتے ہیں، اس سال کون حج پر گیا، اس پر ڈی جی پی بی سی ثمینہ پرویز نے کہا کہ اس بار انہوں نے اپنا نام بھیجا تھا۔ اس پر کمیٹی ارکان نے سوال کیا کہ آپ نے بغیر اجازت کے حج کیوں کیا؟، ڈی جی ریڈیو نے جواب دیا کہ انہوں نے اس کی وزیر سے اجازت لی تھی۔
وزارت اطلاعات کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ حج سے متعلق وزارت کے فناشل مینجر سے اجازت نہیں لی گئی۔ ثمینہ پرویز نے بتایا کہ انہوں نے حج ادا کرنے کے بعد پیسے ادا کر دئیے تھے تاہم اس حوالے سے جو بھی سزا دی جائے وہ اس کیلئے تیار ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ آئندہ کوئی حکومتی آفسر سرکاری خرچے سے حج ادا نہ کرے۔ شیخ رشید احمد نے اجلاس میں کہا کہ پاکستان ریڈیو میں کام کرنے والے ملازمین کو آج بھی 4200 روپے تنخوا مل رہی ہے، یہ ملازمین سات سال سے کام کرہے ہیں۔ اس پر ثمینہ پرویز نے کہا کہ یہ کنٹریکٹ ملازمین ہیں اگر یہ مہینہ کے سات دن کام کرتے ہیں تو ان کو سات ہزار روپے ملتے ہیں۔ اس پر شیخ رشید نے کہا کہ آپ کی معلومات غلط ہیں۔
خبر کا کوڈ : 341505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش