0
Thursday 16 Jan 2014 00:50

کراچی، رینجرز پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی کے نتیجے میں 1 دہشتگرد ہلاک، 1 گرفتار

کراچی، رینجرز پر دہشتگردوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی کے نتیجے میں 1 دہشتگرد ہلاک، 1 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں برنس روڈ کے علاقے میں دہشتگردوں نے رینجرز کی 2 گاڑیوں پر حملہ کر دیا تاہم رینجرز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور دہشتگرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برنس روڈ کے علاقے میں رینجرز کے اہلکاروں کا معمول کا گشت جاری تھا کہ اسی دوران ٹائر مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے رینجرز کی گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔ رینجرز اہلکاروں نے شہریوں کی مدد سے ملزمان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ملزمان کا تعلق جرائم پیشہ عناصر کے کس گروہ سے ہے اس سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔ دوسری جانب ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ واقعہ پولیس اور رینجرز کی مشترکہ اسنیپ چیکنگ پوائنٹ پر پیش آیا جہاں رینجرز اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر ملزمان کو رکنے کے اشارہ کیا تاہم وہ نہیں رکے اور فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔
خبر کا کوڈ : 341546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش