QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ماروی میمن کے دورے نے مسلم لیگ یوتھ ونگ میں پھوٹ ڈال دی

16 Jan 2014 01:29

اسلام ٹائمز: کارکنان اور ضلعی عہدیدران نے مشترکہ طور پر مرکزی صدر کیپٹن صفدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلعی صدر روشن ضمیر کو عہدے سے معزول کریں اور اس کی جگہ کسی مخلص کارکن کو یہ ذمہ داری سونپی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوتھ لون بزنس اسکیم کی مرکزی کوارڈینیٹر اور رکن قومی اسمبلی نے گذشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انھوں نے دیگر تقریبات کے علاوہ مسلم لیگ یوتھ ونگ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ایک تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔ دوران تقریب مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر روشن ضمیر لغاری اور کارکنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو کہ اتنی بڑھی کہ نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ کارکنوں نے ڈویژنل صدر کے اس رویے کے خلاف تقریب کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ اب مسلم لیگ یوتھ ونگ کے کارکنان اور ضلعی عہدیدران نے مشترکہ طور پر مرکزی صدر کیپٹن صفدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلعی صدر روشن ضمیر کو عہدے سے معزول کریں اور اس کی جگہ کسی مخلص کارکن کو یہ ذمہ داری سونپی جائے۔ کارکنوں نے مطالبے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق کارکنوں کا خیال ہے کہ ماروی میمن کے دورے کے بعد مسلم لیگ یوتھ ونگ کو زیادہ منظم ہونا چاہیے تھا مگر ان کے دورے نے تنظیم میں پھوٹ ڈال دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 341558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/341558/ڈی-آئی-خان-ماروی-میمن-کے-دورے-نے-مسلم-لیگ-یوتھ-ونگ-میں-پھوٹ-ڈال-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org