0
Thursday 16 Jan 2014 19:14

سندھ و ن اور سندھ ٹو کی باتیں کرنے والے الطاف حسین پہلے سندھ آکر تو دکھائیں، قادر مگسی

سندھ و ن اور سندھ ٹو کی باتیں کرنے والے الطاف حسین پہلے سندھ آکر تو دکھائیں، قادر مگسی
اسلام ٹائمز۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھیوں سے ووٹ لیکر سندھ کا سودا کیا، ماضی میں بھی سندھ حکومت نے دہرا بلدیاتی نظام نافذ کیا اور عوامی مخالفت کے باعث دُھرا نظام ختم کرنا پڑا۔ الطاف حسین سندھ ون اور سندھ ٹو کی بات کرنے سے پہلے سندھ آکر تو دکھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر سندھ میں سیاست کر رہی ہے، ماضی میں جب پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ حکومت کا حصہ تھے تو انہیں دونوں پارٹیوں نے سندھ میں دھرا بلدیاتی نظام نافذ کرکے سندھ کو تقسیم کرنے کی بنیاد رکھی لیکن سندھ کی عوام کی جانب سے شدید مخالفت کے باعث پیپلز پارٹی کو دہرا بلدیاتی نظام واپس لینا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ آج پھر سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی بات کی جا رہی ہے لیکن سندھ کی باشعور عوام کسی صورت سندھ کو تقسیم ہونے نہیں دی گی۔
 
قادر مگسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ وڈیروں، جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کو اسمبلیوں میں بھیجا اور انہیں وڈیروں نے سندھ کے حقوق کا سودا کیا، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ کی باشعور عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سرمایہ داروں کو پریشان کرکے سندھ کی انڈسٹری پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، کبھی سیری شوگر مل اور کبھی ٹنڈو محمد خان شوگر مل کو بند کیا جاتا ہے اور مالکان سے زبردستی شوگر مل خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے، جس کے باعث سندھ میں بیروزگاری اور بدحالی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں رہنے والے اردو بولنے والے ہمارے بھائی ہیں، جو بھی سندھ کی تقسیم کی مخالفت کریگا ہم اسے سندھ کا وفادار سمجھتے ہیں۔ جلسہ عام سے حیدر ملاح، ڈاکٹر احمد نوناری، الطاف جسکانی، عبداللہ اعوان، طارق پٹھان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 341780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش