0
Thursday 16 Jan 2014 20:07

ڈیرہ غازی خان میں میلاد مارچ

ڈیرہ غازی خان میں میلاد مارچ
اسلام ٹائمز۔ جشن عید میلاد النبیؑ کے سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام میلاد مارچ منعقد ہوا۔ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل نگران منہاج القرآن یوتھ لیگ عبدالحفیظ مزاری نے کہا کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ و مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ امت مسلمہ کے نوجوانوں کے دلوں میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شمع کو جلا کر انکے سیرت و کردار کو وفاداری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عملی مظہر بنانے کی عظیم جدوجہد میں کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مبارک اور پر کیف دن جہاں مسلمانوں کیلئے خوشی اور مسرت کا باعث ہے وہاں یہ تجدید عہد وفا کا دن بھی ہے۔ ہم عہد کریں کہ مادیت پرستی کے اس پر فتن دور میں فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے جشن ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منانے کے ساتھ ساتھ سیرت مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی بطور نظام اپنی زندگیوں میں نا فذ کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ بلاشبہ سیرت مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بطور نظام نافذ کرنا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وفاداری کا عملی ثبوت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں یہ پیغا م دینے آئے ہیں کہ ہم مصطفوی مشن کا جھنڈا لے کر اس وقت تک برسربیکار رہیں گے کہ جب تک ظلم، استحصال، باطل اور طاغوتی نظام کا خاتمہ نہ ہو جائے اور پاکستان دہشت گردی کے اذیت ناک دور سے نکل کر امن کا گہوارہ نہ بن جائے اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کے پسے ہوئے لوگوں کو انکے حقوق نہ مل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی زندگی کی آخری سانس تک اپنے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے اور انشاءاللہ یہ سال غریب کے مقدر کے سنورنے اور عظیم مصطفوی انقلاب کا سال ہوگا۔

میلاد مارچ دفتر تحریک منہاج القرآن سے شہر کی مختلف شاہرائوں سے ہوتا ہوا ٹریفک چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ مارچ کے دوران شرکا ء کے جذبات اور نظم و ضبط اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ محبت کا اظہار قابل دید تھا۔ ڈیرہ غازیخان کے در و دیوار درود و سلام اور آقاؑ کی آمد کے نعروں سے گونجتا رہا۔ میلاد مارچ میں ڈاکٹر ساعد اختر بلوچ، زین العابدین، طارق رحیم، قاری رحمت اللہ، شاکر نور، ربنواز، عامر کریم، موسی بھٹی، حاجی عمر، غلام اکبر، سرادعبد الغفور، قاری سراج، شریف رضوی سعید مصطفوی، حنیف مصطفوی اور آفتاب بزدار کے علاوہ ہزاروں افراد بلخصوص طلباء اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ مارچ کے اختتام پر جمیل قادری صدر علماء کونسل نے پاکستان کی سلامتی و امن اور قائد انقلاب کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 341800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش