0
Thursday 16 Jan 2014 19:56

چوہدری اسلم کی المناک موت میں امریکی بلیک واٹر کے ملوث ہونیکا شبہ

چوہدری اسلم کی المناک موت میں امریکی بلیک واٹر کے ملوث ہونیکا شبہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی المناک موت کے پیچھے بدنام زمانہ امریکی بلیک واٹر کے ملوث ہونے کے بارے میں بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے چوہدری اسلم پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے اعلان کے شواہد میں دم نہیں ہے۔ حساس اداروں کی طرف سے چوہدری اسلم پر حملے میں بلیک واٹر کے ملوث ہونے کے حوالے سے شبہ کا اظہار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی بلیک واٹر چوہدری اسلم کے ساتھ وابستگی چاہتی تھی، کراچی بھر کے دہشتگرد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کے بارے میں بلیک واٹر کا مرکز اور امریکی حکام چوہدری اسلم سے رپورٹ حاصل کرنا چاہتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی بلیک واٹر کی جانب سے بھاری معاوضہ کی پیشکش کے باوجود چوہدری اسلم نے انکار کر دیا تھا، اسی لئے امریکی بلیک واٹر نے چوہدری اسلم کو نشانہ بنایا ہے۔
 
اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ امریکی بلیک واٹر کے لوگوں کے ایسے طالبان عناصر سے بھی رابطوں کی اطلاع ہے جو کراچی میں امریکی اشاروں پر کام کرتے ہیں۔ چوہدری اسلم نے امریکی رابطوں میں رہنے والے طالبان کے خلاف کئی بڑی کارروائیاں کی تھیں۔ چوہدری اسلم کے گھر پر ہونے والی دہشت گردانہ کارروائی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ جان لیوا واقعہ بھی امریکی بلیک واٹر کے لوگوں کی کارستانی پر شبہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب چوہدری اسلم کے ساتھ کام کرنے والے کئی افراد کے امریکی بلیک واٹر سے رابطوں کا ریکارڈ بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے ایک بڑے حساس ادارے کی رپورٹ کے بعد چوہدری اسلم کے چھاپوں اور پکڑے گئے افراد کی مکمل فہرست بھی طلب کر لی ہے۔ چوہدری اسلم پر حملے میں غیر ملکی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ چوہدری اسلم کئی محاذوں پر بیک وقت دہشت گردوں سے نبرد آزما تھے، تاہم حساس اداروں کی جانب سے جلد چوہدری اسلم پر جان لیوا حملے کے اسباب سامنے آنے والے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 341802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش