0
Thursday 16 Jan 2014 22:19

ملک و ملت کی حفاظت کیلئے سینکڑوں اعتزاز قربان کرسکتے ہیں، علامہ رمضان توقیر

ملک و ملت کی حفاظت کیلئے سینکڑوں اعتزاز قربان کرسکتے ہیں، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ شہید اعتزاز حسن پوری قوم کے لئے باعث اعزاز و فخر ہے۔ ہم اہل تشیع ملک و قوم کی حفاظت کرنے والے ہیں، جبکہ ہمارے دشمن ملک کو توڑنے والے اور اس میں انتشار پھیلانے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہنگو کے گاؤں ابراہیم زئی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد نے علامہ رمضان توقیر کی سربراہی میں ابراہیم زئی کا دورہ کیا اور شہید اعتزاز حسن کی قبر اطہر پر فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں صوبائی نائب صدر کے علاوہ دیگر عہدیدران بھی شامل تھے۔ صوبائی صدر نے شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کا پیغام بھی شہید اعتزاز کے والد مجاہد علی بنگش کو پہنچایا۔ بعدازاں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا تاریخ شاہد ہے کہ اہل تشیع نے ہمیشہ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ملک کو ٹوٹنے سے بچایا ہے۔ ملک و ملت کی حفاظت اور حسینی (ع) مشن کی کامیابی کے لیے سینکڑوں اعتزاز قربان کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 341848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش