QR CodeQR Code

نوشہرہ میں بم ناکارہ بنا دیا گیا

17 Jan 2014 18:49

اسلام ٹائمز: تحریک طالبان پاکستان نے خود کو حملے سے علیحدہ کرلیا پاکستانی طالبان تبلیغی مرکز پر ہونے والے حملے سے خود کو دور رکھتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بم ڈسپوزل ماہرین نے تبلیغی مرکز کے باہر نصب کیا گیا بم ناکارہ بنادیا ہے۔ افسران کے مطابق بم 5 کلو وزنی تھا جو کہ مسجد کے مین گیٹ کے باہر نصب کیا گیا تھا۔ پولیس ترجمان ترک علی شاہ کے مطابق یہ بم بھی پشاور دھماکے ہی کی طرح گھی کے کنستر میں نصب کیا گیا تھا۔ تاحال کسی گروپ نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان نے خود کو حملے سے علیحدہ کرلیا پاکستانی طالبان تبلیغی مرکز پر ہونے والے حملے سے خود کو دور رکھتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ شاہد اللہ شاہد نے شہریوں پر حملے نہ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے جاری رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 342085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/342085/نوشہرہ-میں-بم-ناکارہ-بنا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org