QR CodeQR Code

مفت کی بجلی چاہیے تو عمران خان خیبرپختونخوا میں نئے ڈیم بنائیں،عابد شیرعلی

17 Jan 2014 19:04

اسلام ٹائمز: عابد شیرعلی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بجلی چوروں کو تحفظ فراہم کررہی ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف فیڈرز سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، پیسکو کے لوگوں کی پٹائی کی جاتی ہے،


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اگرمفت کی بجلی چاہیے تو عمران خان خیبرپختونخوا میں نئے ڈیم بنائیں، خیبرپختونخوا کے مختلف فیڈرز سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ وزیر مملکت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزیرشاہ فرمان بجلی چوری میں ملوث ہیں، خیبرپختونخوا حکومت ان سے استعفیٰ لے۔ عابد شیرعلی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بجلی چوروں کو تحفظ فراہم کررہی ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف فیڈرز سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، پیسکو کے لوگوں کی پٹائی کی جاتی ہے، انہیں اغوا کرکے تاوان بھی طلب کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پیسے نہیں دیں گے تو بجلی نہیں دیں گے، ڈیم پاکستان کے عوام کی ملکیت ہیں، کسی کے ذاتی نہیں۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ شاہ فرمان کے علاقے میں ایک ارب سے زائد کے لاسز ہیں، بجلی چوروں کوخیبرپختونخوا کے وزرا تحفظ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غلط زبان استعمال کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 342098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/342098/مفت-کی-بجلی-چاہیے-عمران-خان-خیبرپختونخوا-میں-نئے-ڈیم-بنائیں-عابد-شیرعلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org