QR CodeQR Code

شکیل آفریدی دو امداد لو، امریکی صدر نے مالیاتی بل پر دستخط کر دیئے

18 Jan 2014 10:25

اسلام ٹائمز: امریکی کانگریس نے گزشتہ روز مستقبل میں شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لئے 11کھرب ڈالر کے مالیاتی بل کی منظوری دی تھی جس میں پاکستان کی امداد کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کی سفارش بھی شامل تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مریکی صدر براک اوباما نے 2014 کے لئے 11کھرب ڈالر کے مالیتی بل پر دستخط کر دیئے ہیں جس میں پاکستان کے لئے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالڑ کی امداد ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کر دی گئی ہے۔ امریکی کانگریس نے گزشتہ روز مستقبل میں شٹ ڈاؤن سے بچنے کے لئے 11کھرب ڈالر کے مالیاتی بل کی منظوری دی تھی جس میں پاکستان کو فراہم کی جانے والی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالڑ کی امداد کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کرنے کی سفارش بھی شامل تھی، کانگریس سے منظوری کے بعد بل کو امریکی صدر براک اوباما کو بھیجا گیا اور امریکی صدر کی منظوری کے بعد مالیاتی بل کو قانونی حیثیت مل گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 342280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/342280/شکیل-آفریدی-دو-امداد-لو-امریکی-صدر-نے-مالیاتی-بل-پر-دستخط-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org