0
Saturday 18 Jan 2014 11:54

ایڈوکیٹ نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ

ایڈوکیٹ نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے ایڈوکیٹ نعمت علی رندھاوا قتل کیس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نعمت علی رندھاوا قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج خالدہ یاسین نے کی۔ پراسیکیوٹر مظفر سولنگی نے دوران سماعت فاضل جج کو بتایا کہ حکومت نے حساس نوعیت کا کیس قرار دے کر ملزم کاظم عباس کا ٹرائل جیل میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں عدالت کو موصول ہو جائے گا جبکہ گزشتہ روز حکومت کے فیصلے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیشی کیلئے نہیں لایا گیا ہے۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل جاوید چھتاری نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ تشدد کے باعث ملزم کاظم عباس کی آنکھیں خراب ہو گئی ہیں اور اس کی بینائی روز بروز گرتی جا رہی ہے، اس لئے کسی ماہر امراض چشم سے ملزم کا معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے سپرٹنڈنٹ جیل کو ملزم کا معائنہ کروانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ دو دن میں رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پولیس کے مطابق نعمت علی رندھاوا نجی چینل کے صحافی ولی خان بابر کے قتل کیس میں شامل تھے اور انہیں ولی خان بابر قتل کیس کی پیروی پر قتل کیا گیا، نعمت علی رندھاوا کا قتل فرقہ ورانہ نہیں بلکہ سیاسی ہے۔
خبر کا کوڈ : 342296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش