0
Saturday 18 Jan 2014 12:40

کمانڈو مشرف، بہادر کمانڈوز کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، نثار کھوڑو

کمانڈو مشرف، بہادر کمانڈوز کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے اختیارات میں مداخلت پر صوبائی حکومت اپنا دفاعی حق استعمال کرے گی، کمانڈو مشرف، بہادر کمانڈوز کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔ کراچی کے نجی اسپتال میں نوابشاہ ٹریفک حادثے کے زخمی بچوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ٹریفک قوانین بہتر بنا کر المناک حادثوں سے بچا جا سکتا ہے، ہائی وے پٹرولنگ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہونگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیز رفتاری پر چالان تو کئے جاتے ہیں مگر ٹریفک قوانین کی دیگر خلاف ورزیاں بڑے حادثے کا سبب بنتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں نچار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہمیں افواج پاکستان کی بہادری پر فخر ہے مگر کمانڈو مشرف کا عمل بہادر کمانڈوز کو شرمندہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے، مشرف کو منطقی انجام تک پہنچانا عدالت کی ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نثار کھوڑو نے سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کو صوبائی خودمختاری کے منافی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے معاملات میں مداخلت کی گئی تو اپنے دفاع میں صوبائی حکومت بھی اپنے اختیارات استعمال کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 342306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش