QR CodeQR Code

گلگت، سولہ سالہ طالبعلم محمد کریم نے روس میں ہونیوالے سرمائی اولمپک مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا

18 Jan 2014 15:48

اسلام ٹائمز: محمد کریم کا تعلق گلگت کے بالائی اور خوبصورت علاقے وادی نلتر سے تعلق ہے،پاکستان سکیئنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ایئر کموڈور مسرت علی کے مطابق وہ ان مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقے اور مشہور سیاحتی مقام نلتر بالا سے تعلق رکھنے والے سولہ سالہ طالب علم محمد کریم نے آئندہ ماہ روسی شہر سوچی میں ہونے والے سرمائی اولمپک مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان اسکیئنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ایئر کموڈور مسرت علی کے مطابق وہ ان مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد کریم نے بتایا کہ بین الاقوامی فورم پر ملک کی نمائندگی کرنے کی ان کی دلی خواہش پوری ہونے پر وہ بہت خوش ہیں۔ چاہے پڑھائی ہو یا کھیل کا میدان ایک چھوٹے سے دور دراز گاؤں میں رہتے ہوئے بھی میری بہت پرانی خواہش تھی کہ میں اپنے ملک کا جھنڈا دنیا میں اونچا کروں۔ نلتر بالا کے ایک سکول سے آٹھویں جماعت پاس کرنے کے بعد محمد کریم گلگت کے ایک سکول میں نویں جماعت کے طالب علم ہیں۔ ان کا گاؤں گلگت سے پینتالیس کلومیٹر پر واقع ہے اور وہاں صرف ایک مڈل سکول ہے۔


خبر کا کوڈ: 342389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/342389/گلگت-سولہ-سالہ-طالبعلم-محمد-کریم-نے-روس-میں-ہونیوالے-سرمائی-اولمپک-مقابلوں-کے-لیے-کوالیفائی-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org