QR CodeQR Code

کوئٹہ، بجلی ٹاورز کی مرمت نہ ہونے کے باعث صوبے بھر میں‌ بدترین لوڈشیڈنگ

18 Jan 2014 19:42

اسلام ٹائمز: کسیکو کے سسٹم میں سبی سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع کیلئے صرف 200 میگا واٹ بجلی ہے جبکہ صوبہ بلوچستان کو 600 میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہیں۔ جس کی کمی کیلئے اضافی لوڈشیڈنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نصیر آباد کے علاقہ چھتر میں گدو سے کوئٹہ آنے والی 220 کے وی بجلی کے دو ٹاورز کی مرمت نہ ہو سکی۔ کوئٹہ، سبی، نصیر آباد، ہرنائی سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع میں بجلی کا بحران جاری ہے۔ ہسپتالوں، صحافیوں سمیت عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔7 جنوری کو نصیر آباد کے علاقہ چھتر میں نامعلوم افراد نے گدو سے کوئٹہ آنے والی 220 کے وی بجلی کے دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کر دیا تھا لیکن کسیکو کی جانب سے ان ٹاورز کی سکیورٹی کے نام پر ٹوپی ڈرامہ کے باعث سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈھاڈر، مچھ، ہرنائی سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع میں گذشتہ 13 دنوں سے بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ ان علاقوں میں ٹاورز کی مرمت کے بہانے 8 گھنٹے سے زائد بجلی بند کر دی جاتی ہے۔ جس کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں اور عوام کو کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔ کسیکو کے سسٹم میں سبی سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع کیلئے صرف 200 میگا ووٹ بجلی ہے۔ جس کی کمی کیلئے اضافی لوڈشیڈنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ طویل ترین لوڈشیڈنگ کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ مقامی زراعت کو بھی ناقابل تلافی نقصانات پہنچ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں جہاں ایک طرف تاریکی اور بجلی بحران کی شدت سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، وہاں کوئٹہ کے وی آئی پی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق 24 گھنٹے جاری ہے۔ افسر شاہی اور حکمرانوں کے رہائشی علاقوں میں بجلی بحران تو ایک جھوٹ اور عوام کا واویلا مذاق لگتا ہے۔ بلوچستان میں موجود بجلی کو مکمل طور پر کوئٹہ کے وی آئی پی علاقوں کیلئے مختص کرکے کیسکو خود چین کی نیند سو رہی ہے۔ عوامی حلقوں نے وی آئی پی علاقوں کو بجلی فراہمی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ٹاورز کی فوری بحالی اور بلوچستان کے تمام علاقوں میں یکساں بجلی فراہمی کو ممکن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 342523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/342523/کوئٹہ-بجلی-ٹاورز-کی-مرمت-نہ-ہونے-کے-باعث-صوبے-بھر-میں-بدترین-لوڈشیڈنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org