QR CodeQR Code

بلوچستان لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لانگ مارچ پنجاب میں داخل ہو گیا

18 Jan 2014 21:48

اسلام ٹائمز: پنچاب پہنچنے پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قافلے کا سابق رکن قومی اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے استقبال کیا۔ لانگ مارچ کے شرکاء 36 روز بعد کراچی سے پنجاب پہنچے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے شروع کیا گیا لانگ مارچ بلوچستان سے اب پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔ پنجاب پہنچنے پر سابق رکن قومی اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے زبردست استقبال کیا۔ ہفتہ کو بلوچستان سے پنجاب کی تحصیل روجہان میں لاپتہ افراد کی لانگ مارچ بلوچستان سے شروع ہو کر اب پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔ بلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ان کے لواحقین کا پیدل لانگ مارچ سندھ اور پنجاب کے کارکنوں نے سندھ شرکاء کو الوداع کیا۔ کراچی سے 36 روز پیدل سفر کرکے یہ مارچ ہفتہ کو پنجاب میں داخل شرکاء سڑک کے کنارے کچھ دیر آرام کرتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں۔ قافلے کے ساتھ صرف ایدھی ایمبولینس ہے۔


خبر کا کوڈ: 342561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/342561/بلوچستان-لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-لانگ-مارچ-پنجاب-میں-داخل-ہو-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org