QR CodeQR Code

حکومت نے نجکاری پالیسی ترک نہ کی تو سیاسی لائحہ عمل طے کریں گے، رضا ربانی

19 Jan 2014 00:05

اسلام ٹائمز: کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکومت پی آئی اے سمیت قومی اداروں کو اونے پونے داموں اپنے من پسند افراد کو فروخت کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو اونے پونے بیچنے کی تیاریاں کر رہی ہے، حکومت نے نجکاری پالیسی ترک نہ کی تو پیپلز پارٹی سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ حکومت 2 ارب روپے کے لیپ ٹاپ کا منصوبہ تو شروع کرسکتی ہے مگر اسٹیل مل کی بحالی کیلئے 28 ارب نہیں دیئے جاتے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت پی آئی اے سمیت قومی اداروں کو اونے پونے داموں اپنے من پسند افراد کو فروخت کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے زائد گزرجانے کے باوجودحکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا جو آئین کی خلاف ورزی ہے، آئین کے تحت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 90 دن میں بلایا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ملازمین کی ٹارگٹ کلنگ اور نواب شاہ ٹرین حادثے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔


خبر کا کوڈ: 342610

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/342610/حکومت-نے-نجکاری-پالیسی-ترک-نہ-کی-سیاسی-لائحہ-عمل-طے-کریں-گے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org