QR CodeQR Code

نوازشریف حکومت میں مشرف اور زرداری دور سے زیاہ عوام کا کچومر نکالا جا رہا ہے، لیاقت بلوچ

19 Jan 2014 01:14

اسلام ٹائمز: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان نے ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت امن کے لیے سنجیدہ ہو تو مذاکرات کی راہ ہموار ہو جائے گی لیکن امریکی دبائو پر مذاکرات کے امکانات سبوتاژ کر دیے جاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پشاور تبلیغی مرکز میں دھماکہ کے بعد کراچی میں مفتی عثمان یار اور ان کے ساتھیوں کی ٹارگٹ کلنگ بڑا المیہ ہے۔ یہ واقعات شدید قابل مذمت ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے۔ بجلی، گیس، بے روزگاری بحران شدید تر ہو رہا ہے۔ حکومت کے تمام دعوئے مہنگائی اور بے روزگاری کے مارے عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ نوازشریف حکومت سے سب سے بڑی توقع عوام کو یہ تھی کہ معاشی حالات میں بہتری آئے گی جبکہ مشرف اور زرداری دور سے زیاہ عوام کا کچومر نکالا جا رہا ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کے دکھ اور مسائل حل کریں وگرنہ ملک میں چھینا جھپٹی اور خونی انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پہنچنے پر ملتان میڈیا سنٹر کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رائو ظفر اقبال، میاں آصف محمود اخوانی، کنور محمد صدیق بھی ہمراہ تھے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت امن کے لیے سنجیدہ ہو تو مذاکرات کی راہ ہموار ہو جائے گی لیکن امریکی دبائو پر مذاکرات کے امکانات سبوتاژ کر دیے جاتے ہیں۔ وزیراعظم سید منور حسن، عمران خان، مولانا سمیع الحق، مولانا فضل الرحمن کا میڈیا میں نام لے کر اپنی ذمہ داری سے سبکدوش نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں کیا رکاوٹ ہے اب تک حکومت کو کیوں کامیابی نہیں ہوئی؟۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر داخلہ اور دیگر وزراء کے موقف میں یکسر تضاد ہے اس کی وضاحت اور از سر نو اعتماد کے لیے وزیراعظم ماحول پیدا کریں۔ اگر کسی پر وزیراعظم کو اعتماد نہیں تو وہ شہباز شریف کی سربراہی میں حمزہ شہباز اور اسحق ڈار پر مشتمل جرگہ بنالیں جو طالبان سے مذاکرات کریں۔


خبر کا کوڈ: 342636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/342636/نوازشریف-حکومت-میں-مشرف-اور-زرداری-دور-سے-زیاہ-عوام-کا-کچومر-نکالا-جا-رہا-ہے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org