0
Sunday 15 Aug 2010 14:27

عراق کو امریکی فوجیوں اور اڈوں کی کوئی ضرورت نہیں، حکومتی ترجمان

عراق کو امریکی فوجیوں اور اڈوں کی کوئی ضرورت نہیں، حکومتی ترجمان
اسلام ٹائمز – ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق عراق حکومت کے ترجمان علی الدباغ نے کہا ہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز 2011 کے بعد ملک میں امن و امان قائم کرنے پر پوری طرح قادر ہیں اور عراق کو امریکی فوجیوں اور اڈوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کوشش میں مصروف ہیں کہ عراقی فورسز کو قومی سلامتی اور سالمیت کو محفوظ بنانے کے قابل بنا سکیں۔ علی الدباغ نے کہا کہ عراق خطے میں موجود ممالک سے مضبوط تعلقات استوار کرنے میں بھی مصروف ہے جو عراق کی قومی وحدت اور استحکام میں انتہائی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل عراق کے چیف آف جوائنٹ آرمی سٹاف بابکر زیباری نے کہا تھا کہ عراق کی سیکورٹی فورسز 2020 تک عراق میں امن و امان قائم کرنے پر قادر نہیں ہو سکیں گی۔ عراق حکومت نے اسے بابکر زیباری کی ذاتی رائے قرار دیا ہے۔
واشنگٹن اور بغداد میں طے پانے والے سیکورٹی معاہدے کے تحت امریکی فوجی 2011 کے آخر تک عراق کی سرزمین کو ترک کرنے پر مجبور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 34278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش