0
Sunday 19 Jan 2014 22:09

ملک میں دہشت گردی وتخریب کاری، ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے دشمن کا ہاتھ ہے، لیاقت بلوچ

ملک میں دہشت گردی وتخریب کاری، ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے دشمن کا ہاتھ ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہر مسلمان کی رگ رگ میں عشق مصطفیٰ دوڑتا ہے۔ ہر مسلمان کی حقیقی کامیابی سیرت مصطفیٰ پر عمل کرنے میں ہے۔ آج اُمت مسلمہ بے شمار مسائل سے دوچار ہے بنگلہ دیش، مصر، افغانستان، کشمیر، برما ہرطرف مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے۔ ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے۔ تمام مسائل کا حل سیرت مصطفیٰ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیر اہتمام ''جلسہ سیرت النبی ''سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں آصف محمود اخوانی، عارف محمود سمرا، پروفیسر عبدالمجید ربانی، ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، مولانا عبدالرحیم گجر، علامہ سیدخالد محمود ندیم، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، پروفیسر افتخار چودھری، اختر بٹ، اظہر بلوچ، چودھری محمود احمد، یسین کمبوہ ودیگر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں دہشت گردی وتخریب کاری، ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے دشمن کا ہاتھ ہے جو مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور اس کا الزام منبر و محراب کو ٹھہراتے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر فوج وسیکورٹی فورسز کے نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے یہ سب کچھ دشمن اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے کررہا ہے ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ملک کو انتشار سے نکالنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا اور دشمن کے عزائم کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا یہ کہنا کہ سید منور حسن، مولانا فضل الرحمن، مولانا سمیع الحق و عمران خان آگے بڑھیں اور طالبان سے مذاکرات کریں اس سے بڑی غیر سنجیدگی کیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پیش نظر قرآن وسنت کی بالا دستی اور عوامی رابطوں پر یقین رکھتی ہے۔ دشمن ہمیں مشتعل کرنا چاہتا ہے لیکن ہم آئین وقانون میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کرنی ہے۔ بنگلہ دیش میںجماعت اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کو پھانسی پر لٹکا کر پاکستان سے محبت کی سزا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 342830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش