QR CodeQR Code

شہید اعتزاز حسن نے ساری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، اظہار بخاری

ہنگو میں جعفریہ یوتھ پاکستان کے مرکزی وفد کا شہید اعتزاز حسن کے گھر کا خصوصی دورہ

19 Jan 2014 23:40

اسلام ٹائمز: مرکزی ناظم اعلیٰ سید اظہار بخاری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد نے ابراہیم زئی کوہاٹ میں شہید اعتزاز حسن کے گھر جا کر انکے والد سے تعزیت کی اور خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے دستوری یوتھ ونگ، جعفریہ یوتھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ابراہیم زئی کوہاٹ میں شہید اعتزاز حسن کو خراج تحسین پیش کرنے اور تعزیت کیلئے خصوصی دورہ کیا۔ وفد کی قیادت مرکزی ناظم اعلیٰ سید اظہار بخاری نے کی جبکہ انکے ہمراہ سید جعفری نقوی، ملک عباس، سید تصور کاظمی اور محمد رضا بھی تھے۔ اس موقع پر وفد نے شہید اعتزاز کے والد سے خصوصی ملاقات میں انکے شجاع فرزند کی دلیرانہ شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ شہید کے والد سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلٰی جعفریہ یوتھ پاکستان نے کہا کہ شہید اعتزاز حسن نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کو یہ پیغام دینے کیساتھ ساتھ کہ ہم کسی قسم کی بزدلانہ کارروائی سے خوفزدہ نہیں، حکمرانوں کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ کیسے وطن و اسلام دشمن دہشت گردوں کے عزائم کو اپنے ارادے اور حوصلے کیساتھ ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر شہید کے والد نے جعفریہ یوتھ کے وفد کا خصوصی شکریہ اداء کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ خدا نے اس عظیم رتبے کیلئے انکے گھر کا انتخاب کیا اور انکے بیٹے کو شہادت کا عظیم رتبہ نصیب ہوا۔ بعد ازاں وفد نے شہید کے مزار پر بھی خصوصی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کے علاوہ جعفریہ یوتھ پاکستان کی جانب سے خصوصی شیلڈ اور ایوارڈ بھی شہید کے والد محترم کو پیش کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 342855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/342855/شہید-اعتزاز-حسن-نے-ساری-قوم-کا-سر-فخر-سے-بلند-کر-دیا-اظہار-بخاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org