0
Sunday 15 Aug 2010 15:20

جنرل کیانی پاکستان میں طاقتور ترین سیاسی عنصر ہیں،رچرڈ ہالبروک

جنرل کیانی پاکستان میں طاقتور ترین سیاسی عنصر ہیں،رچرڈ ہالبروک
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکا نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو پاکستان میں سیاست کا طاقتور ترین کردار قرار دیا ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ جنرل کیانی پاکستان میں سیاست کی انتہائی طاقتور ترین شخصیت ہیں،اور یہی وجہ ہے کہ ہم ان سے تمام معاملات،مسائل و مشکلات پر طویل اور تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ایک معروف امریکی ٹیلی ویژن چینل سے انٹرویو کے دوران ایک سوال پر رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی پاکستان کی انتہائی طاقتور شخصیت ہیں،وہ نہ صرف فوج کے سربراہ ہیں بلکہ پاکستان کی انتہائی طاقتور ترین خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ ہالبروک کے مطابق یہی وہ بنیادی اور اصل حقیقت ہے کہ جس کی بنیاد پر ہم کسی بھی معاملے میں انہیں کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے۔امریکی خصوصی نمائندے نے جنرل کیانی کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ بحیثیت جنرل کے وہ اشفاق پرویز کیانی کی صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہیں، جنرل کیانی نہ صرف بہترین پیشہ ورانہ سوچ رکھتے ہیں،بلکہ کسی بھی منصوبے کو انتہائی تیزی سے علمی جامہ بھی پہنا سکتے ہیں۔ 
روزنامہ جسارت کے مطابق امریکا کے پاکستان اور افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل کیانی اپنے ملک میں ایک طاقتور سیاسی عنصر ہیں۔ایک ٹی وی انٹرویو میں ہالبروک نے کہا کہ پاکستان میں جنرل اشفاق پرویز کیانی ایک طاقتور شخصیت کے مالک ہیں اور اپنے ملک میں انتہائی اہم سیاسی عنصر ہیں۔وہ آئی ایس آئی کے سربراہ تھے اور یہ بات فخر سے کہی جاسکتی ہے کہ وہ فورٹ لیون ورتھ ہال آف فیم (کنساس ) کے رکن بھی ہیں۔ہالبروک کا کہنا تھا کہ جنرل کیانی زبردست اسٹرٹیجک سوچ رکھنے والے ہیں اور نہایت اسمارٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لشکر طیبہ سمیت 5 جہادی گروپ افغانستان میں بڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔پاکستان میں طالبان کے ٹھکانے امریکی مقاصد کی راہ میں سنگین رکاوٹ ہیں اور ان ٹھکانوں سے امریکی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہیں،القاعدہ پاکستانی قبائلی علاقوں میں موجود ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے طالبان سے رابطے قائم ہیں اور یہ امریکا کیلئے تشویش کا معاملہ ہے،پاکستانی حکام کے ساتھ یہ معاملہ اٹھاتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اور چین افغانستان میں کردار ادا کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 34290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش