0
Monday 20 Jan 2014 12:16

قلم کے ذریعے معاشرے میں پھیلی برائیوں کا سدباب کیا جا سکتا ہے، احمد ندیم

قلم کے ذریعے معاشرے میں پھیلی برائیوں کا سدباب کیا جا سکتا ہے، احمد ندیم
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کراچی کے ترجمان احمد ندیم نے کہا ہے کہ قلم کی اہمیت روز اول سے تسلیم شدہ ہے، قلم کار اپنی تحریر کی نسبت سے ہی پہچانا جاتا ہے، قلم کے بہتر استعمال سے معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کا سدباب کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعة الدعوة کراچی کے تحت نوجوان قلم کاروں کیلئے بزم اہل قلم کے زیر انتظام مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں لکھاریوں کیلئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں نوآموز قلم کار اور صحافت سے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احمد ندیم نے مزید کہا کہ اچھا کالم نگار وہ ہے جو سچائی کے پہلو کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حرمت قلم کا خیال رکھے۔ ورکشاپ میں مختلف اخبارات و جرائد میں لکھنے والے کالم نگاروں نے بھی شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ شرکاءنے تحریروں کی اصلاح کیلئے بزم اہل قلم کے سلسلے کو سراہا اور مزید بہتری کیلئے تجاویز بھی دیں۔
خبر کا کوڈ : 342947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش