0
Monday 20 Jan 2014 20:58

گلگت بلتستان، این آئی ایس اساتذہ نے 20جنوری سے دو روزہ دھرنے کا اعلان کر دیا

گلگت بلتستان، این آئی ایس اساتذہ نے 20جنوری سے دو روزہ دھرنے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ این آئی ایس اساتذہ نے 20جنوری سے گلگت بلتستان بھر میں دو روزہ دھرنے کا اعلان کر دیا ہے جس میں گلگت، اسکردو، خپلو، کھرمنگ، شگر سمیت گلگت بلتستان بھر کی خواتین اور مرد اساتذہ شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں گذشتہ دنوں ہائی سکول سکی میدان میں این آئی ایس اساتذہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں دھرنے کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسکردو میں پہلے دھرنا سی ایم ایچ چوک گمبہ اسکردو پر دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم خواتین اساتذہ کو درپیش مشکلات کے پیش نظر دھرنے کا مقام تبدیل کرکے یادگار شہداء سکردو پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این آئی ایس اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ اجلاس میں دس جنوری کی تاریخ گزر جانے کے باوجود تنخواہیں نہ ملنے پر اساتذہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بیس جنوری کا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے مطالبات حل نہیں ہوں گے۔ این آئی ایس اساتذہ کے مطابق اس بار دمادم مست قلندر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فی الحال دو روزہ دھرنے کا فیصلہ ہوا ہے اگر اس دو روز میں ہمارے مطالبات حل نہیں ہوں گے تو مطالبات کے حل تک ہم سڑکوں پر رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 343177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش