0
Tuesday 21 Jan 2014 00:07

راولپنڈی کے آر اے بازار میں ہونیوالے خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

راولپنڈی کے آر اے بازار میں ہونیوالے خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے آر اے بازار میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ یاد رہے کہ کراچی میں سی آئی ڈی آفیسر چوہدری اسلم پر ہونے والے خودکش بم دھماکے کا مقدمہ تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد اور ملا فضل اللہ کے خلاف درج کیا گیا تھا، سینیٹ اجلاس میں رحمان ملک نے افغانستان کے سرحدی علاقے کنڑ کے گورنر کو بھی ایف آئی آر میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم پنجاب میں ہونے والے اس واقعہ میں ایف آئی آر کو نامعلوم افراد کے خلاف درج کرانا سمجھ سے بالاتر کہا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 343222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش