0
Tuesday 21 Jan 2014 10:01
فوجی جوانوں کے لہو کا ايک ايک قطرہ انمول ہے

بدامنی پھیلانے والوں سے مکمل طاقت سے نمٹا جائیگا، چوہدری نثار

بدامنی پھیلانے والوں سے مکمل طاقت سے نمٹا جائیگا، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وزير داخلہ چوہدری نثار نے بريگيڈ ہيڈکوارٹرز بنوں کا دورہ کيا اور فوجی جوانوں کے عزم و ہمت پر انہيں بھرپور خراج تحسين پيش کيا۔ وزير داخلہ نے بنوں ميں ہونے والے دھماکے پر فوجی جوانوں کی شہادت کے باوجود فوج کے غیر متزلزل عزم کی تعريف کی اور کہا کہ فوجی جوانوں کے لہو کا ايک ايک قطرہ انمول ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وردی ميں ملبوس جوانوں کی حفاظت کيلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ اس سے پہلے وزير داخلہ نے بنوں دھماکے ميں زخمی اہلکاروں کی عيادت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکيم اللہ محسود پر ڈرون حملے نے مذاکرات کو التواء میں ڈال ديا۔ ہماری کوشش ہے کہ مذاکرات جلد شروع کئے جائيں۔ ہم ایک ان دیکھے اور چھپے ہوئے دشمن سے لڑ رہے ہیں۔ ہمارا دشمن چھپ کر وار کرکے اسلام کے نام پر پناہ لینے کو کوشش کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدامنی پھیلانے والوں سے مکمل طاقت سے نمٹا جائیگا، تاہم مذاکرات پر یقین رکھنے والے تمام گروہوں سے بات ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 343285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش