QR CodeQR Code

پاکستان کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ منسوخ ہونیکا امکان نہیں، محمد جواد ظریف

21 Jan 2014 10:47

اسلام ٹائمز: پیر کو ترکمانستان کے دورے پر پہنچنے کے بعد ایک انٹرویو ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک پاکستان کیجانب سے گیس پائپ لائن منصوبہ منسوخ کرنے کی اطلاع نہیں دی گئی اور میرا خیال نہیں ہے کہ پاکستان ایسا کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک پاکستان کی جانب سے گیس پائپ لائن منصوبہ منسوخ کرنے کی اطلاع نہیں دی گئی اور میرا خیال بھی نہیں ہے کہ پاکستان ایسا کرے گا، عالمی طاقتوں سے معاہدے کے بعد ایران پر پابندیں ختم کی جا رہی ہیں اور منجمد اثاثے بھی اقساط میں بحال کیے جائیں گے۔ پیر کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ترکمانستان کے دورے پر پہنچنے کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران خطے میں امن و امان چاہتا ہے۔ افغانستان سے غیرملکی فوجوں کے انخلاءکے بعد صورتحال بہتر ہو جائیگی۔ ادھر ایران نے پاکستان کو پاور پلانٹ کی تعمیر کیلئے 90 کروڑ ڈالر دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے پاکستان اپنی ذمہ داریاں خود پوری کرے۔ ایران نے پاکستان کو ایک ہزار میگاواٹ بجلی برآمد کیلئے پاور پلانٹ کی تعمیر پر 90 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی پیشکش کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 343297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/343297/پاکستان-کیساتھ-گیس-پائپ-لائن-منصوبہ-منسوخ-ہونیکا-امکان-نہیں-محمد-جواد-ظریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org