QR CodeQR Code

کوئٹہ شہر میں دہشتگردی کا خطرہ، سکیورٹی ہائی الرٹ

21 Jan 2014 12:56

اسلام ٹائمز: کوئٹہ کے حساس مقامات اور بارونق علاقوں میں بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ جو علاقے میں آنے والوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کوئٹہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ سکیورٹی اداروں کو ملنے والی خفیہ اطلاعات کے مطابق دہشتگرد افغانستان سے سرحدی شہر چمن کے راستے بلوچستان میں داخل ہو گئے ہیں اور وہ صوبے کے مختلف شہروں میں تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جس کے بعد صوبے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور سکیورٹی اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد کوئٹہ کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت اور شہر گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بنوں اور راولپنڈی میں دھماکوں کے بعد اب پورے ملک میں دھماکوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جس کی وجہ سے سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ کوئٹہ ائیرپورٹ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ کوئٹہ کے حساس مقامات اور بارونق علاقوں میں بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔ جو علاقے میں آنے والوں کی نگرانی کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 343340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/343340/کوئٹہ-شہر-میں-دہشتگردی-کا-خطرہ-سکیورٹی-ہائی-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org