0
Tuesday 21 Jan 2014 13:21

وفاقی و صوبائی حکومتیں امریکا سمیت سامراجی قوتوں کی ڈکٹیشن پر عمل کر رہی ہیں، غنویٰ بھٹو

وفاقی و صوبائی حکومتیں امریکا سمیت سامراجی قوتوں کی ڈکٹیشن پر عمل کر رہی ہیں، غنویٰ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ آج مادرِ وطن  لیڈرشپ کے فقدان کا شکار ہے اور ملک میں گذشتہ انتخابات کے نتیجہ میں وجود میں آنے والی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیاں امیر کو امیر تر اور غریب کو غریب تر بنانے کے فلسفہ کے تابع اور سامراجی قوتوں بالخصوص امریکا کی ڈکٹیشن پر عمل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 71 کلفٹن کراچی میں پارٹی کے صوبائی صدر علی احمد پلیپوٹو کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال بالخصوص افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کے المناک واقعات میں روز افزوں اضافہ اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ موجودہ حکومت مذاکرات کرنے یا حکومت کی رٹ قائم کرنے سے متعلق فیصلے کو حتمی پالیسی وضح کرنے میں تذبدب اور انتشار کا شکار ہے جس کے نتیجہ میں مادرِ وطن کی سالمیت اور قومی یکجہتی کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک میں سیکیوریٹی اہلکار دہشت گردی کے حملے کے نتیجہ میں محفوظ نہیں وہاں عام شہری جن میں ڈاکٹر، وکلاء، علماء اور صحافیوں کی جان و مال کو خطرات ناگزیر ہیں۔ غنویٰ بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان داخلی طور پر جس اقتصادی، سیاسی، آئینی اور خارجی معاملات میں شدید ترین مسائل کا شکار ہے وہ دراصل گذشتہ عام انتخابات میں دھاندلی دھونس اور دولت کے بے دریغ استعمال کے نتیجہ میں انتخابی نتائج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 343351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش