QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں ڈاکٹروں نے 20 فروری تک ہڑتال موخر کرنے کا اعلان کر دیا

21 Jan 2014 18:19

اسلام ٹائمز: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ سیاسی قیادت، علماء، اور عوامی حلقوں کی اپیل پر ڈاکٹروں نے مختصر عرصے کیلئے ہڑتال موخر کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں نے آخر کار اپنی ہڑتال مشروط طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر کے روز صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدل رہبر نے وزیر پانی و بجلی دیدار علی، ممبر قانون ساز اسمبلی سلطان علی خان اور مساجد بورڈ کے ممبر محمد اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت، علماء اور دیگر عوامی حلقوں کی طرف سے اپیل اور چیف سیکرٹری کی جانب سے یقین دہانی پر ڈاکٹروں نے 20 فروری تک اپنا احتجاج موخر کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر 20 فروری تک اُن کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو وہ دوبارہ او پی ڈی، اور پرائیویٹ کلینک بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے. اس موقع پر وزیر پانی و بجلی دیدار علی، ممبر قانون ساز اسمبلی سلطان علی خان اور محمد اسلم نے ہڑتال ختم کرنے پر ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 343465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/343465/گلگت-بلتستان-میں-ڈاکٹروں-نے-20-فروری-تک-ہڑتال-موخر-کرنے-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org