0
Wednesday 22 Jan 2014 19:22

شام میں 400 دہشتگردوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

شام میں 400 دہشتگردوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے
اسلام ٹائمز۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کم ا ز کم چار سو دہشتگردوں نے شام کے مرکزی صوبے حمص میں تل الشور کے علاقے میں خود کو فوج کے حوالے کردیا۔ سرنڈر کرنے والے باغیوں کو دوبارہ ہتھیار نہ اٹھانے کا وعدہ لے کر رہا کردیا گيا۔ ذرائع کے مطابق دمشق کے مضافات بیت سہم اور ببیلا میں بھی دسیوں دہشتگردوں نے خود کو فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ ہتھیار ڈالنے والے افراد کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی سرگرمیوں کی دہشتگردانہ ماہیت کو سمجھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ادھر صوبے حلب میں شیخ نجار، حریتان، بزاعہ، رسم العبود، حمیمہ، البلاط اور دیرحافر میں شامی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق شامی فوج کی کاروائی میں صاخور، انصاری، دیرجمال، حیدریہ، بستان القصر، مرجہ اور بنی زید کے علاقوں میں بھی مسلح دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ جبکہ مشرقی شام میں سرکاری فوجیوں نے دیرالزور میں اس سرنگ کو تباہ کر دیا ہے جسے مسلح دہشتگرد، استعمال کرتے تھے۔ اس علاقے میں کئی دہشتگرد ہلاک بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں مصالحتی کمیٹیوں کے سرگرم ہونے کے بعد ہزاروں دہشتگردوں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 343872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش