QR CodeQR Code

سنی اتحاد کونسل نے مجلس وحدت مسلمین کے دھرنوں کی حمایت کا اعلان کردیا

22 Jan 2014 22:12

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں کونسل نے کہا ہے کہ کہ حکومت فی الفور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کرے اور مستونگ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل نے مستونگ میں زائرین کی بس پر ہونے والے حملے اور بیگناہ زائرین کی شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے دھرنوں کی حمایت کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ حکومت فی الفور دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کرے اور مستونگ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کئے جائیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو سنی اتحاد کونسل بھی مجلس وحدت مسلمین کے دھرنون میں شامل ہوجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 343944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/343944/سنی-اتحاد-کونسل-نے-مجلس-وحدت-مسلمین-کے-دھرنوں-کی-حمایت-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org