0
Wednesday 22 Jan 2014 22:24

اسکردو، آئی ایس او کے زیراہتمام شدید سردی اور برفباری میں سانحہ کوئٹہ کیخلاف دھرنا دیا گیا

اسکردو، آئی ایس او کے زیراہتمام شدید سردی اور برفباری میں سانحہ کوئٹہ کیخلاف دھرنا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ مستونگ میں زائرین کی بس پر حملہ کے خلاف بلتستان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی اور علامتی دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی ریلی حسینی چوک اسکردو سے نکالی گئی اور یادگار شہداء اسکردو پر پہنچ کر علامتی دھرنے کی صورت اختیار کر گئی۔ اسکردو میں شدید سردی اور برفباری میں بھی لوگوں کی کثیر تعداد نے دھرنے میں شرکت کی۔ دھرنے سے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل شرافت حسین، سماجی کارکن رضا حیدری، سابق صدر آئی ایس او اعجاز موسوی، انجمن تحفظ حقوق بلتستان راجہ ذکریا خان مقپون، ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فدا حسین اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کوئٹہ میں زائرین کی بسوں پر حملے سکیورٹی اداروں کی غفلت اور حکومت کی طالبان نوازی کا نتیجہ ہیں، اگر حکومت اختر آباد، مستونگ اور دیگر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کرتی تو یہ سانحہ پیش نہ آتا۔ انہوں نے کہا کہ دو درجن سے زاہد شہداء کی لاشیں دراصل مذاکرات مذاکرات کہنے والے بزدل حکمرانوں اور سیاستداوں کے لیے دہشت گردوں کی جانب سے تخفہ ہیں۔ پاکستان آرمی کو چاہیئے کہ کوئٹہ سمیت ملک کے تمام دہشت گردوں کے ٹھکانوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کرے۔ اگر حکومت اب بھی دہشت گردوں کے خلاف کوئی راست اقدام نہیں اٹھاتی تو ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

اسکردو میں دیئے گئے علامی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ حکومت واضح کر دے کہ اب ریاست کو بچانا ہے یا دہشت گردوں کو تحفظ دینا ہے۔ دہشت گردوں اور ریاستی دشمنوں سے مذاکرات ریاست کے ساتھ غداری کے مترادف ہیں۔ حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف قیام اور جنگ کے لیے مزید کتنے بےگناہوں اور پاکستان آرمی کے جوانوں کی لاشیں چاہیئیں؟۔ آخر حکومت کب عوام سے مخلص ہو گی اور انہیں تحفظ فراہم کرے گی؟ حکومت ہوش سے کام لے اور دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں پوری قوم پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
خبر کا کوڈ : 343948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش