0
Thursday 23 Jan 2014 13:39
سانحہ مستونگ کیخلاف الزہراء ہال اسکردو میں خواتین کے دھرنے کا آغاز ہو گیا

کوئٹہ کی مائیں، بہنیں سڑکوں پہ ہوں تو ہم گھروں میں کیسے چین سے بیٹھیں، سیدہ عصمت

کوئٹہ کی مائیں، بہنیں سڑکوں پہ ہوں تو ہم گھروں میں کیسے چین سے بیٹھیں، سیدہ عصمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام سانحہ مستونگ کے خلاف الزہراء ہال اسکردو میں دھرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس میں خواتین جوق در جوق شریک ہو رہی ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم بلتستان شعبہ خواتین کی رہنما سیدہ عصمت نے اسلام ٹائمز کے ذرائع کو بتایا ہے کہ جب کوئٹہ کی شدید سردی میں خواتین مائیں، بہنیں اپنے جگر گوشوں کی لاشوں کے ہمراہ سڑکوں پر صدائے احتجاج بلند کر رہی ہوں تو ہم کیسے گھروں میں چین سے بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دل کوئٹہ کی مظلوم خواتین کے ساتھ دھڑکتا ہے، کوئٹہ کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں اپنے آپ کو ہرگز تنہا نہ سمجھیں۔ ان کے مطالبات کی منظوری کے لیے ہم بھی صدائے احتجاج بلند کرتی رہیں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 344093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش