0
Thursday 23 Jan 2014 14:17

حیدرآباد، سانحہ مستونگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

حیدرآباد، سانحہ مستونگ کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر مستوتنگ میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ایران سے آنے والے زائرین کی بس پر حملے کے خلاف حیدرآباد میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پریس کلب حیدآبادکے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور حیدرآباد ہائی وے پر دھرنا دیا گیا جو تاحال جاری ہے۔ احتجاجی مظاہرے اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امدادنسیمی نے کہا کہ ملک بھر میں جو حالات چل رہے ہیں وہ کسی سے چھپے ہوئے نہیں ہیں، نااہل حکومت ان اسلام و پاکستان دشمن طالبان دہشت گردوں کو لگام دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان، کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
 
علامہ امداد نسیمی نے کہا کہ امریکا سمیت بیرونی قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کر رہی ہیں لیکن پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ دہشت گردوں کو اانکے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک نازک موڑ پر ہے ہمیں، اتحاد کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے، انشاء اللہ سنی شیعہ مسلمان اپنے اتحاد کے ذریعے ماضی کی طرح اس بار بھی تکفیری دہشتگردوں کی اسلام و پاکستان دشمن سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے میں عالمی استعمار امریکا اور اسکے حواری سر گرم ہیں۔ علامہ امداد نسیم کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپریش ہو رہا ہے تو دوسری جانب ٹارگٹ کلنگ بھی ہو رہی ہے، آخر اس میں کون لوگ ملوث ہیں جنہیں گرفت میں نہیں لایا جا سکا۔ انہوں نے کراچی و سانحہ مستونگ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری اور پاکستان بھر میں دہشتگردوں کے خلاف فی الفور فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 344114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش