0
Thursday 23 Jan 2014 15:43

وزیراعظم نواز شریف دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، آغا مرتضٰی پویا

آل سعود نے پاکستان پر دہشتگردی کی جنگ مسلط کر رکھی ہے اور ہم انہیں اپنا دوست سمجھتے ہیں
وزیراعظم نواز شریف دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، آغا مرتضٰی پویا
اسلام ٹائمز۔ ممتاز مذہبی اسکالر اور پاکستان عوامی تحریک کے سینیئر نائب صدر آغا مرتضٰی پویا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، اور اس بات کے انکے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا وزیراعظم دہشتگردی کو ختم کرنے کے عملی اقدامات کرنے کے بجائے فوج کو دہشتگردوں سے ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا نون لیگ کی پالیسی دہشت گردوں کو تحفظ دینے پر مبنی ہے۔ آغا مرتضٰی پویا نے کہا صوبہ پنجاب کے اندر کسی ادارے کو شدت پسندوں یا دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ نون لیگ کی چھتری تلے دہشتگردوں نے اپنے مراکز قائم کئے ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا ملک میں ہونے والی دہشتگردی کو آل سعود کی سرپرستی حاصل ہے۔ نواز شریف کو دھاندلی کے ذریعے لایا ہی اسی لیے گیا ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو تحفٖظ فراہم کریں۔
 
آغا مرتضٰی پویا نے واضح طور سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لال مسجد آپریشن بالکل ٹھیک ہوا تھا۔ دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ انکے خلاف ایکشن لیا جائے۔ انھوں نے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کو شہید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضیاءالحق کو شہید اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ انھوں نے دہشتگردوں کو پنپنے اور شیعہ سنی تفرقہ کو پھیلانے سے انکار کر دیا تھا۔ آغا مرتضٰی پویا نے کہا ملک کو دہشتگردی کے بحران سے نکالنا ہے تو مولویوں کے ذریعے مذاکرات نہ کئے جائیں، کیونکہ انکی بات نہ ہی دہشتگرد سنتے ہیں اور نہ ہی مانتے ہیں۔ اگر مذاکرات کے آپشن پر عملدرآمد کرنا ہے تو چار سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کو مذاکرات کا ٹاسک سونپا جائے، کیونکہ ان سے بہتر معاملات کو کوئی نہیں جانتا۔ انھوں نے مزید کہا اگر مذاکرات کا یہ آپشن کامیاب نہ ہو تو پاک فوج دہشتگردوں کو صرف ایک ماہ کی ڈیڈ لائن دے اور پھر انکے خلاف آپریشن کا آغاز کر دے۔ انھوں نے کہا موجودہ حکومت سے خیر کی توقع نہ کی جائے کیونکہ دہشتگردوں کے حقیقی پشت پناہ یہی حکمران ہیں۔
خبر کا کوڈ : 344146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش