0
Thursday 23 Jan 2014 16:52

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر اہم مشاورت

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر  اہم مشاورت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں قومی اہمیت کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر بھی مشاورت کی۔ واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافے کے بعد پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں فضائی کاررروائی کی، جس کے دوران اہم طالبان کمانڈر ہلاک ہوگئے جبکہ غیر ملکی دہشت گردوں کی بڑی تعداد بھی ماری گئی، جس کے ردعمل میں کالعدم تحریک طالبان کے حملے بھی جاری ہیں۔ موجودہ صورتحال میں طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہوتے نظر نہیں آ رہے اور غالب گمان یہی ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری طاقت سے کارروائی کی جائے گی۔ دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم انسانوں کو بھی اپنی دردندگی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 344171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش