0
Thursday 23 Jan 2014 18:35

طالبان کا علاج مذاکرات نہیں آپریشن ہے، رحمان ملک

طالبان کا علاج مذاکرات نہیں آپریشن ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر عبدالرحمن ملک نے کہا ہے کہ طالبان کا علاج مذاکرات نہیں آپریشن ہے، جنہیں مذاکرات کی دعوت دی جا رہی ہے، ان کا ٹریک ریکارڈ بدنیتی پر مبنی ہے۔ کراچی میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتے ہیں، طالبان کے خلاف آپریشن کے بغیر امن بحال نہیں ہوگا۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی سزاﺅں پر عملدرآمد نہ ہونے کی ذمہ دار سیاسی قیادت نہیں، ملکی قوانین کو مضبوط بنانا ہوگا۔ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں شروع ہونے والا آپریشن جاری رہنا چاہیے تھا، تعطل کی وجہ سے طالبان کو منظم ہونے کا موقع ملل۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی نہ روکی گئی تو ملک کھوکھلا ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 344227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش