0
Thursday 23 Jan 2014 19:40

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن سے قبل قوم کو اعتماد میں لیا جائے، اعجاز چودھری

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن سے قبل قوم کو اعتماد میں لیا جائے، اعجاز چودھری
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف پنجاب کے وفد میں عندلیب عباس، اسلم گھمن، ثوبیہ کمال، ہارون پراچہ، عثمان سعید بسراء، اشتیاق ملک، عرفان احمد، عدنان جمیل اور لقمان قاضی کی گورنر ہاؤس کے باہر سانحہ مستونگ کیخلاف دئیے گئے دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مستونگ میں زائرین کی بس پر ہونیوالے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور شہید ا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتی ہے تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے شیعہ کیمونٹی کے قتل عام پر ذمہ داری قبول کرنیوالے لشکر جھنگوی کی کھل کر مذمت کی ،کوئٹہ میں ہزارہ کیمونٹی کے اظہار یکجہتی کیلئے سب سے پہلے عمران خان ہی پہنچے تھے ، دکھ کی اس گھڑی کے موقع پر تحریک انصاف ہزارہ کیمونٹی کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے تمام مذہبی فرقوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، عمران خان صلاحیت رکھتے ہے جو پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر سکتے ہیں ملک شدید ترین بحرانوں کا شکار ہے، گزشتہ آٹھ ماہ سے حکمران جماعت (ن) لیگ اقتدار میں آئی ہے الیکشن سے پہلے انہوں نے عوام سے جو وعدے اور دعوے کیے تھے کہ ہم ملک میں امن قائم کریں گے نا تو وہ وار اینڈ ٹیرر کیخلاف کوئی پالیسی لا سکے اور نا ہی ملک میں امن قائم کر سکے، چار ماہ پہلے آل پارٹی کانفرنس میں جو قوم نے انہیں مینڈیٹ دیا تھا آج تک ملک میں امن کے قیام کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے بلکہ حکمران جماعت مکمل طور پر فیل ہو چکی ہے ،تحریک انصاف دہشت گردی کی ہی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی بھی کھل کر ہمیشہ مذمت کی ہے اگر حکومت آخری سطح پر آپریشن کو مسئلے کا حل سمجھتی ہے تو اس سے پہلے قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 344253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش