QR CodeQR Code

طالبان پاکستان کے داخلی اور امریکہ خارجی دشمن ہے، حامد رضا

23 Jan 2014 19:52

اسلام ٹائمز: چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ مستونگ میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین کے مطالبات پورے کیے جائیں، دہشتگردی کی تازہ لہر سے ہر پاکستانی ملک کی سلامتی کیلئے پریشان ہے، سکیورٹی فورسز پر حملے پاکستان کی سلامتی پر حملے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردوں کیساتھ نہیں پاک فوج کیساتھ ہے، پاک فوج پر حملے کرنیوالوں کیخلاف جوابی کارروائی درست قدم ہے، پاک فوج کے جوانوں کا خون بہانے والوں سے کسی کو ہمدردی نہیں، سنی اتحاد کونسل مظلوم ہزارہ برادری کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، ہزارہ برادری مسلسل ظلم و ستم کا شکار ہے، حکومت فرقہ پرست دہشتگردوں کیخلاف فی الفور کارروائی کرے،بلوچستان میں زائرین کی بسوں پر حملے افسوسناک ہیں، طالبان پاکستان کے داخلی اور امریکہ خارجی دشمن ہے۔ حکمران بے گناہوں کا قتل عام روکیں۔

انہوں نے کہا کہ جنازے اٹھا اٹھا کر قوم کے کاندھے شل ہو گئے ہیں، حشر کی گھڑی میں فیصلہ کن حکومتی کردار کی ضرورت ہے،دو ٹوک حکومتی پالیسی نہ ہونے کا فائدہ دہشت گردوں کو ہو رہا ہے، پاک فوج، پولیس اور میڈیا سمیت کوئی بھی طالبان سے محفوظ نہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مستونگ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے مطالبات پورے کیے جائیں۔ دہشت گردی کی تازہ لہر سے ہر پاکستانی ملک کی سلامتی کے لیے پریشان ہے۔ سکیورٹی فورسز پر حملے پاکستان کی سلامتی پر حملے ہیں۔ ظالموں کو سزا نہ دینا مظلوموں پر ظلم کے مترادف ہے۔ دہشت گردی نے ملک کو جڑوں سے ہلا دیا ہے۔ ریاست مخالف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو وہ اپنی خونی کارروائیوں سے وسیع تر عدم استحکام پیدا کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 344259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/344259/طالبان-پاکستان-کے-داخلی-اور-امریکہ-خارجی-دشمن-ہے-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org