0
Thursday 23 Jan 2014 20:32

جاوید ہاشمی کی ملتان کے دھرنے میں شرکت، ورثا کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان

جاوید ہاشمی کی ملتان کے دھرنے میں شرکت، ورثا کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے چوک نواں شہر ملتان میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام دیے گئے دھرنے میں شرکت کی۔ اس موقع پر اُنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں اور شرکائے دھرنا سے سانحہ مستونگ کے حوالے سے تعزیت کی۔ بعدازاں شرکائے دھرنا اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سانحہ مستونگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شہدا کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کی کاروائی ہے دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ جو کوئی بھی ایک انسان کو قتل کرتا ہے وہ پوری انسانیت کو قتل کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 344275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش