0
Friday 24 Jan 2014 01:35

لاہور میں دعائے وحدت کیساتھ احتجاجی دھرنا ختم

لاہور میں دعائے وحدت کیساتھ احتجاجی دھرنا ختم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر گورنر ہائوس کے باہر گزشتہ 48 گھنٹوں سے جاری احتجاجی دھرنا کوئٹہ میں شہداء کے لواحقین کے وزیر داخلہ کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کے بعد دعائے وحدت کے ساتھ ختم کر دیا گیا۔ اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مطالبات پورے کرنے کی جو یقین دہانی کرائی ہے اس کو عملی شکل نہ دی گئی تو یہ دھرنے دوبارہ بھی شروع ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء نے لبیک یاحسین (ع) کی صدائیں بلند کر کے علامہ احمد اقبال رضوی کے موقف کی تائید کی۔ دھرنے کی منتظمیں کی جانب سے لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر تمام اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

منتظمین نے دھرنے کے شرکاء کے لئے کھانے پینے کا اہتمام کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بالخصوص میڈیا کے نمائندوں، نجی ٹی وی چینلز کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے احتجاجی دھرنے کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کی۔ رہنمائوں نے اظہار یکجہتی کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اپنے ان محسنین کے شکر گزار ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اہلیان لاہور سے خصوصی طور پر معذرت بھی کی گئی جن کو دھرنے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈنز کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 344365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش