0
Friday 24 Jan 2014 10:35

ہند و پاک وزراء خارجہ رابطے میں، پاکستانی ڈرائیور مجرم، سزا ملے گی، بھارت

ہند و پاک وزراء خارجہ رابطے میں، پاکستانی ڈرائیور مجرم، سزا ملے گی، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارت نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ڈرائیور کی براؤن شوگر سمیت اسلام آباد اوڑی میں گرفتاری کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ مجرم کو بھارتی قانون کے تحت سزا ملے گی، وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ موجودہ صورتحال کو حل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ جتنا جلدی ہوسکے معاملے کو نپٹایا جاسکے، تاہم ترجمان نے کہا کہ یہ اُن بھارت ڈرائیوروں کیلئے انتہائی مشکل صورتحال ہے جو پاکستان میں روک دیئے گئے ہیں اور ان ڈرائیوروں کیلئے بھی جو اپنی ساتھی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نئی دہلی میں مقیم پاکستان کے انچارج ہائی کمشنر کو سرینگر مظفر آباد اور راولاکوٹ بس سروس معطل کرنے پر وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور اس بارے میں ان سے وضاحت لی گئی، انہوں نے کہا کہ آر پار تجارت اور سفری سہولیات فراہم کرنا ایک ایسا اقدام ہے جس کا مقصد اُن خاندانوں کو راحت میسر کرنی تھی جو منقسم ہیں اور اس اقدام سے صرف ریاستی عوام کو ہی فائدہ ملا تھا لیکن بدقسمتی کا مقام ہے کہ پاکستان نے اس اہم اعتماد سازی کے اقدام کو ہی یرغمال بنایا، حالانکہ ڈرائیور کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی کیونکہ وہ منشیات میں ملوث پایا گیا، ترجمان نے کہا کہ دونوں وزرائے خارجہ اس معاملے کو حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں لیکن دونوں ملکوں کے درمیان ایسی کوئی مفاہمت نہیں ہے کہ کوئی شخص اگر کسی جرم میں ملوث پایا جائے تو اُسے بھارتی قانون کا سامنا نہ کرنا پڑے بلکہ جس نے جرم کیا ہو اُسے بہرصورت قانون کا سامنا کرنا ہی پڑیگا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ پاکستان ڈرائیور کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہے ترجمان نے کہا کہ جرم کرنے والے کسی بھی شخص کو سفارتی استثنیٰ حاصل نہیں چاہئے وہ کسی بھی زمرے سے تعلق رکھتا ہو۔ اس دوران پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی ٹرکوں کے روکے جانے پر مذاکرات جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی کشمیری ڈرائیور کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے بلکہ اُنہیں صرف روکا گیا ہے، ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منگل کو بھارتی کونسلر کو پاک بھارت سرحد پر تجارتی روکے جانے کے معاملے پر احتجاجی مراسلہ دیا ہے اور بدھ کو بھارتی ہائی کمیشن نے اس حوالے سے وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کیں ہیں جس میں اس معاملے کے حل پر تبادلہ ہوا، ان کا کہنا تھا کہ ٹرکوں کی بندش کے معاملے کو حل کرنے کیلئے دونوں ممالک بات چیت کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 344398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش